اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی علاقہ جنین میں تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے علاقہ جنین میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا ہے جبکہ غدار اور خائن عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے معا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے علاقہ جنین میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا ہے جبکہ غدار اور خائن عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ہلال احمر کے کارکنوں کو حادثے کی جگہ پہنچنے سے بھی روک دیا اور فلسطینی جوانوں کے جنازے بھی دینے سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے عرابہ علاقہ میں چیک پوسٹ کے قریب ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جوان شہید ہوگئے۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی فلسطینی مسلمانوں اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

News Code 1910355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha