ایران کا یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے یمن میں خصوصی نمائندے کے اقدام کا خیر مقدم  کیا ہے۔

ایران نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو دو مہینے کے لئے روکنے ، ایندھن اور غذائی مواد کی حامل کشتیوں کو یمن میں داخلے کی اجازت اور صنعاء ایئر پورٹ کو کھولنے کے اقدام کا خير مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترحمان نے اس اقدام کو مستقل جنگ بندی کا مقدمہ قرار دینے کی توقع اور امید ظاہر کی ہے۔ خطیب زادہ نے رمضآن المبارک کی آمد اور یمن میں انسانی المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی المیہ کو روکنے پرزیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے حال ہی میں ایک دفاعی اور مہلک حملے میں جدہ میں سعودی عرب کی تیل ریفائنری کو میزائل حملے میں تباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ بند نہ کی تو اسے یمن کے مہلک حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1910352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha