بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم عمران خان کو باعزت مستعفی ہونے کی پیشکش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پاس صرف عزت کا ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان با عزت طور پر مستعفی ہو جائیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم عمران خان کو باعزت مستعفی ہونے کی پیشکش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان کے پاس صرف عزت کا ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان با عزت طور پر مستعفی ہو جائیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان کے پاس صرف عزت کا ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان با عزت طور پر مستعفی ہو جائیں ۔

اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  سر اب اپ کیلئے کوئی این آر او ، ایمنسٹی ، بیک ڈور ایگزٹ نہیں بچا ،  میں آپ کو ایک تجویز دیتا ہوں  ، آپ سے سیاسی اختلافات ہیں لیکن آپ ایک وقت میں ملک کے رہنما رہے ہیں ، عوام کو سپورٹس مین  سپرٹ کاپیغام دیں ،آپ نے اپنی اننگز کھیلی ہے ، آپ کو ایک شفاف طریقے سے شکست ہوئی ہے ، اب عزت کا یہی راستہ ہے کہ  آپ خود مستعفی ہو جائیں ۔آپ کے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ  آپ مستعفی ہو جائیں یا پھر تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں ۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ  انتخابی اصلاحات کاعمل جلدمکمل کریں گے، اصلاحات کےبعدہم سب چاہتےہیں کہ جلدانتخابات ہوں، جمہوریت اوراداروں کی غیرجانبداری پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،پی ڈی ایم جماعتیں حکومت بنانےکیلئےتیارہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ سے متعلق  بلاول بھٹو نے کہا کہ  کمیٹی اجلاس بلانےکاکوئی نوٹیفکیشن نہیں دیاگیا، خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں، ہماراخیال ہےخط وزیراعظم کے کسی  وزیرنےخود سفیرسے لکھوایاہے، خان صاحب خط جلسےمیں لہراکرآج تک استعمال کرنےکی کوشش کررہےہیں، عمران خان خط سےاداروں کودباؤمیں لانےاورمتنازعہ بنانےکی کوشش کررہےہیں۔

News Code 1910340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha