مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس جھڑپ میں 6 فوجی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس جھڑپ میں 6 فوجی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
News Code 1910330
آپ کا تبصرہ