طالبان نے غیرملکی میڈیا کی نشریات پرپابندی عائد کردی

افغان طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں کی نشریات پرپابندی عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں کی نشریات پرپابندی عائد کردی۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن  میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔

طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طالبان نے امریکہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ کی ٹی وی نشریات کوافغان کلچر اورسیاسی طورپرحکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پربند کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

News Code 1910316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =