حیفامیں شہادت طلب کارروائی میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی

مقبوضہ فلسطین کے علاقہ حیفا میں شہادت طلب فلسطینیوں نے 2 صہیونیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقہ حیفا میں شہادت طلب 2فلسطینیوں نے 2 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو فلسطینیوں نے حیفا کے جنوت میں الخضیرہ علاقہ میں  فائرنگ کرکے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک جبکہ 4 صہیونیوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں 2 صہیونیوں کی حالت تشویش ناک بتائي جاتی ہے۔ المیادین کے مطابق اس شہادت طلب کارروائی میں شریک دو فلسطینی بھی صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

News Code 1910300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =