امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے

امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے امریکہ اور طالبان کے درمیان حالیہ رابطوں اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں بھی خلل پڑے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی واپسی سے طالبان کے ساتھ صرف امریکہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔

News Code 1910298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha