بھارتی ریاست مغربی بنگال میں  فسادات کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں ترمنول کانگریس کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔

دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے 8 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دو گینگز کے درمیان جھگڑا ہے۔

ادھر عینی شاہدین کے مطابق گھروں کے جلنے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جن پر ترمنول کانگریس کے رہنما کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

News Code 1910249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha