امریکہ , شام سے داعش دہشت گردوں کو یوکرائن بھیج رہا ہے

شامی ذرائع کے مطابق امریکہ ، شام سے داعش دہشت گردوں کو روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے یوکرائن بھیج رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ ، شام سے داعش دہشت گردوں کو روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے یوکرائن بھیج رہا ہے۔

شام کے صوبہ الحسکہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی داعش قیدیوں کو جیل سے آزاد کرکے یوکرائن بھیج رہے ہیں۔ الحسکہ کے حکام کے مطابق الشدادی جیل سے امریکہ نے 40 داعش دہشت گردوں کو آزاد کرکے روسی فوج کے ساتھ لڑنے کے لئے  انھیں یوکرائن روانہ کردیا ہے ۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی بھی داعش دہشت گردوں کو یوکرائن بھیجنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔

News Code 1910214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha