روس نے بچوں کے اسپتال پر بمباری کی خبر کو جعلی اور فیک قراردیدیا

روس نے یوکرائن کے شہر ماریوپول میں واقع بچوں کے اسپتال پر بمباری کے مغربی میڈیا کی خـبرکو " فیک اور جعلی خبر" قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرائن کے شہر ماریوپول میں واقع بچوں کے  اسپتال پر بمباری کے مغربی میڈیا کی خـبرکو " فیک اور جعلی خبر"  قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یہ عمارت طویل عرصے سے یوکرائنی فوجیوں کے قبضے میں تھی جو پہلے ایک میٹرنٹی اسپتال تھا۔ اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے ٹویٹر پر لکھا کہ " اس طرح جعلی خبریں جنم لیتی ہیں"۔

دمتری پولیانسکی نے کہا کہ روس نے 7مارچ کو خبردار کیا تھا کہ اسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں سے یوکرائنی فوج مسلسل فائرنگ کر رہی تھی۔

News Code 1910117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =