امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے

روسی صدارتی محل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے اور روس اپنے ملک و عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کے ضروری اقدام سے دریغ نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے اور روس اپنے ملک و عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کے ضروری اقدام سے دریغ نہیں کرےگا۔ اس نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں امریکہ پر غلبہ پانے اور اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ  کے لئے روس ہر قدم اٹھا سکتا ہے۔ پسکوف نے امریکہ کی طرف سے روس کے تیل کی درآمد پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس دنیا میں انرجی فراہم کرنے والا معتبر ملک ہے  ہم یورپ اور دنیا کو انرجی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پسکوف نے روس اور یوکرائن کے وزراء خآرجہ کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات مذاکرات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں اہم ہوسکتی ہے۔

News Code 1910106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =