یوکرائن پرروس کے حملے کے بعد یورپ میں توانائی کا بحران سر اٹھانے لگا

یوکرائن پر روس کی جانب سے حملے کے بعد یورپ میں توانائی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن پر روس کی جانب سے حملے کے بعد یورپ میں توانائی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق  یورپین یونین کے 2 ممبر ممالک اسپین اور یونان نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ یہ خطرہ کورونا بحران کے بعد بحال ہوتی ہوئی انڈسٹری کیلئے توانائی کی آسمان پر جاتی قیمتوں کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی سے اضافے کی طرف گامزن تھیں کہ اس جنگ نے گیس کی قیمت کو بھی پر لگا دیئے ہیں، یورپین دارالحکومت برسلز میں پٹرول پمپوں پر روزانہ قیمت تبدیل ہو رہی ہے اور وہ 2 یورو فی لیٹر کے قریب جا پہنچی ہے۔

یورپین ذرائع ابلاغ کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث خطرہ ہے کہ کہیں یورپ کو 1970 والے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس بحران میں روس کی اس دھمکی کے بعد کہ وہ پابندیوں کے جواب میں یورپ کو گیس کی فراہمی بالکل بند کردے گا ، گیس استعمال کرنے والی تمام انڈسٹری کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

اس صورتحال میں یونانی وزیر اعظم کیریاکوس متسوتاکی نے یورپین یونین کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ یورپ میں توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے منافع کمانے کی حد پر فوری پابندی لگائیں۔

ادھر برسلز میں موجود یورپین حکام کا خیال ہے کہ معاملہ توانائی کی سپلائی کا نہیں بلکہ قیاس آرائیاں خوف میں اضافہ کر رہی ہیں۔

News Code 1910105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =