پاکستانی وزیر اعظم کی دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،  ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے، اور حالیہ پشاور واقعے اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے قومی ایکشن پلان کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی مسائل کے لیے صوبائی حکومتوں سے تعاون درکار ہے۔ ایپکس کمیٹی کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی، اور ایپکس کمیٹی نے نیکٹا کے کردار کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے جدید فرانزک لیبز قائم کرکے موثرتحقیقات کے لیے مزید وسائل مختص کریں۔ کمیٹی نے عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے اور قومی ایکشن پلان کا مکمل اور بھرپور نفاذ ضروری ہے۔

News Code 1910085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =