مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکہ ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1910045
آپ کا تبصرہ