سعودی عرب کے ولیعہد  نے اسرائیل کو اپنا دوست اور اتحادی قراردیدیا

سعودی عرب کے امریکہ و اسرائیل نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کواپنا دوست اور اتحادی سمجھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ و اسرائیل نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی میگزین اٹلانٹیک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کواپنا دشمن نہیں بلکہ  دوست اور اتحادی سمجھتا ہے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل  کوسعودی عرب اپنا اتحادی اور دوست سمجھتا ہے۔ ہمارے اور اسرائیل کے بیشمار مشترک مفادات ہیں۔

 سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں ۔ دونوں نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے 4 مہینے مذاکرات کئے ہیں اور امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے لہذآ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔۔

News Code 1910043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =