بلاول بھٹو زرداری کا پاکستانی وزیر اعظم  سے 5 دن کے اندر مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی، عوام ہمارا ساتھ دیں ، ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑواور ہمارا مقابلہ کرو، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے، پانچ دن بعد ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہوں گے، ایوان میں ہر ایم این اے عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر اوپزیشن کی تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں۔

News Code 1910040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha