روسی فوج کا خارکیف کے اطراف میں بالاکلیا شہر پر قبضہ /روس کا یوکرائن کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق روسی فوج نے یوکرائن کے 60 طیارے تباہ کردیئے ہیں۔جبکہ خارکیف کے اطراف میں بالاکلیا شہر پر روسی فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ   روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرائن کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ خارکیف کے اطراف میں  بالاکلیا شہر پر روسی فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرائن کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق یوکرائن سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ادھرروس نے یوکرائن جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ کوناشیکنوف نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سے باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

News Code 1910035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =