اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرائن پرروس کے حملے کے خلاف قرارداد منظورکرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرائن پرروس کے حملے کے خلاف  قرارداد منظورکرلی ہے۔ یوکرائن پرروس کے فوجی آپریشن کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے 141 نے روسی حملے کیخلاف ووٹ دے کرقرارداد منظورکی۔پاکستان، بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روس کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 5 ممالک میں روس،شام،شمالی کوریا اور بیلاروس شامل ہیں۔

قرارداد میں روس سے فوری طورپرجنگ بندی اوریوکرائن سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعمل درآمد لازمی نہیں ہوتا لیکن ان کی سیاسی اہمیت ہوتی ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرائن پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ مبصرین کے مطابق یوکرائن پر روسی حملے کا اصلی سبب امریکہ اور نیٹو کے اشتعال انگیزاور توسیع پسندانہ اقدامات ہیں جو روس کے لئے ناقابل قبول ہیں۔

News Code 1910032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =