مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، 6 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کا تھا، جس میں ڈھائی سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، 6 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
News Code 1910030
آپ کا تبصرہ