اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پر مذاکرات کا آغاز

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے،بھارت کی طرف سے تعمیر کیے جانیوالے پکل دل اور لوئرکلنائی سمیت دیگر منصوبوں پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے کل لاہور پہنچا تھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

News Code 1910014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha