مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے یوکرائن کے بارے میں گروپ 7 کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 7 کے رکن ممالک نے دنیا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔گروپ 7 کے رکن ممالک کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔ روسی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کے بارے میں گروپ 7 کا اعلامیہ مردود ہے۔ روس نے اپنے قومی مفادات کی تحفظ کے لئے یوکرائن میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے ۔ یوکرائن کو روس کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگا۔ جی 7 رکن ممالک کو روس کے بجائے اپنے دنیا میں اپنے ظالمانہ اور تباہ کن اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے۔ امریکہ نے افغانستان، عراق، شام اور یمن میں لاکھوں افراد کا قتل عام کیا ہے یورپی ممالک بھی امریکہ کے سنگين جرائم میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ یورکائن کے خلاف روس کے فوجی آپریشن پر امریکہ اور یورپی ممالک میں زلزلہ آگیا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ پر خاموش رہنے والے مغربی ممالک یوکرائن می روس کے فوجی آپریشن پر سیخ پا ہوگئے ہیں اور روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ یوکرائن کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے اسے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرائن کے بارے میں گروپ 7 کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 7 کے رکن ممالک نے دنیا کو سب سے زیادہ نقصان پنہچایا ہے ۔گروپ 7 کے رکن ممالک کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔
News Code 1910003
آپ کا تبصرہ