اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل میں یوکرائن سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور ہوگئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں یوکرائن سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق روس نے قرارداد کی مخالفت کی تاہم وہ قواعد کے باعث جنرل اسمبلی کا اجلاس نہیں روک پایا۔

اس سے قبل یوکرائن میں جاری جنگ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکی حمایت سے پیش کی گئی قرارداد منظور نہیں ہوسکی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا تھا۔ البتہ سلامتی کونسل میں روس کی مخالفت کے باوجود  جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

News Code 1910000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha