یوکرائن سے ایرانی شہریوں کو نکالنے کے تمام امکانات فراہم ہوگئے ہیں

یوکرائن میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ یوکرائن سے ایرانی شہریوں کو نکالنے کے تمام امکانات فراہم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں تعینات ایرانی سفیرمنوچہر مرادی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ یوکرائن سے ایرانی شہریوں کو نکالنے کے تمام امکانات فراہم ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے حکام اور یوکرائن میں ایرانی سفارت خانہ کی کوششوں نیز ورشو، بودا پسٹ اور بخارسٹ میں ایرانی سفراء  کے تعاون سے یوکرائن سے ایران کے شہریوں کو نکالنے کے امکانات فراہم ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی شہری مولداوی اور بعض دیگر ممالک کی سرحدوں  کے ذریعہ اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں ۔ یوکرائن میں ایرانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر قسم کی مدد  فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔  اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے روس کے وزير خارجہ لاوروف اور بعض دیگر ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ گفتگو میں ایرانی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1909978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =