روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کو حملہ کہنا غلط اور متعصبانہ ہے

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرائن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔

 مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرائن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئےکہا  ہے کہ روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ چین یوکرائن کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کوقابوسے باہر ہونے سے بچائیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے روس کی یوکرائن میں کارروائی کوحملہ کہنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا غلط اورمتعصبانہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے مسئلے کا پیچیدہ تاریخی پس مںظر ہے۔ روس کی فوجی کارروائی مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔

News Code 1909966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =