معاہدے کے حصول کے لئے مغربی ممالک کو سنجیدہ اور پختہ عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے برطانوی وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے حصول کے لئے مغربی ممالک کے ایسےسنجیدہ اور پختہ عزم کی ضرورت ہے جس میں ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت موجود ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے برطانوی وزير خارجہ لیز ٹراس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا معاہدے کے حصول کے لئے مغربی ممالک کے ایسےسنجیدہ اور پختہ عزم کی ضرورت ہے جس میں ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت موجود ہو۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے مونیخ میں سکیورٹی کانفرنس کے ضمن میں جرمن وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کے ساتھ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں جاری پیشرفت پر فریقین نے اطمینان کا اظءار کیا لیکن کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خآتمہ اور ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت ضروری ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کے فروغ میں دونوں قوموں کے مفادات میں ہے۔

News Code 1909964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =