پاکستان کے وزير اعظم روس کے دورے پر روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔ دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔ کل 24 فروری کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پوتین کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

News Code 1909959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =