مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو تباہ کردیا ہے جبکہ فائرنگ کرکے 14 سالہ فلسطینی نوجوان شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو تباہ کردیا ہے جبکہ فائرنگ کرکے 14 سالہ فلسطینی نوجوان شہید کردیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے  الخدر قصبے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف فلسطینیوں پر اسرائيل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف حظے کے عرب حکمراں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں۔

News Code 1909952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =