صدر رئیسی پیر کے دن ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کے بادشاہ کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن قطر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرکاری دعوت پر دوحہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

صدر رئیسی اس سفر میں قطر کے امیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئيسی قطر میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر گیس صادر کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ، وزیر تیل، وزیر سیاحت اور بعض دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدررئيسی کی ہمراہی کریں گے۔

News Code 1909903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =