افغانستان میں کنویں میں گرنے والا 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

افغانستان کے صوبہ زابل میں تنگ کنویں میں گرنے والا 5 سالہ بچہ حیدر جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ زابل میں تنگ کنویں میں گرنے والا 5 سالہ بچہ حیدر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سینیئر طالبان رہنما انس حقانی نے بچے کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک ٹوئٹر بیان کے ذریعہ کی۔

طالبان رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کنویں میں پھنسا بچہ ہم میں نہیں رہا، یہ ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

انس حقانی نے اپنے ٹوئٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ اللہ تمام افغان عوام اور بالخصوص حیدر کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ زابل میں تنگ کنویں میں گرنے والے بچے کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی گئیں، آکسیجن اور غذائی مواد بچے کو پہنچایا گیا جبکہ کابل سے خصوصی ٹیم بھی پہنچائی گئی لیکن تمام کارروائی بے سود ثابت ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق افغان وزیر دفاع مولوی یعقوب اور انس حقانی نے آپریشن کی خود نگرانی کی ۔

News Code 1909897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =