امریکی صدر جو بائیڈن کی روس کو دھمکی

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکہ اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکہ اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو ہم اس پر پابندیاں عائد کردیں گے۔ صدر بائيڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب تک یوکرائن کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس نے حملہ کیا تو روس کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

ادھر روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئي ارادہ نہیں ہے اور امریکہ فضول میں روس کے خلاف غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہا ہے۔

News Code 1909873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =