افغان طالبان کا امریکہ سے افغان عوام کی دولت غیر مشروط واپس کرنے کا مطالبہ

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکہ نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں توامریکہ سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی  کریں گے۔افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی تنقید سے بچنے اورافغان عوام سے تعلقات کونقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پرواپس کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے آدھے نائن الیون متاثرین کودینے کااعلان کیا تھا۔

News Code 1909868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha