امیرعبداللہیان کی ایرانی عوام  کے حقوق اور  مطالبات کو مدنظر رکھنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ویانا مذاکرات میں ایرانی عوام کے حقوق اور مطالبات کو مدنظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹراس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ویانا مذاکرات میں ایرانی عوام  کے حقوق اور  مطالبات کو مدنظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔ ایران اور برطانوی وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ، علاقائی اور عالمی  مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ایران اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کو فروغ اور توسیع  دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ عنقریب ایران کا قرضہ ادا کردےگا۔ برطانوی وزير خارجہ نے افغانستان کے بارے میں بھی ایران کے مثبت اور انسان دوستانہ اقدامات کی تعریف کی۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ امیر عبداللہیان نے افغانستان اور یمن میں انسانی المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور یمن کے عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات میں ایرانی عوام  کے حقوق اور  مطالبات کو مدنظر رکھنے پربھی تاکید کی۔

News Code 1909861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =