کینیڈا کا اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ

کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی منتقلی عارضی ہوگی، فیصلہ فوجیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین فوجیوں کی منتقلی کا مقصد یوکرائن میں مشن بند کرنا نہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھی یوکرینی فوجیوں کی تربیت پر مامور 160 اہلکار واپس بلانے کا کہا تھا۔

ادھر امریکہ جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوغي ارادہ نہیں جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے یوکرائن پر روسی حملے کی خبریں مسلسل جاری ہیں۔

News Code 1909848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha