امریکہ نے متحدہ عرب امارات میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیئے

امریکہ اور اسرائيل کا خلیج فارس کی عرب ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین پر خاموش قبضہ جاری ہے، امریکہ نے متحدہ عرب امارات میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائيل کا خلیج فارس کی عرب ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین پر خاموش قبضہ جاری ہے، امریکہ نے متحدہ عرب امارات میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات  کے حکام نے امریکہ سے یمنی فورسز کے حملوں کو روکنے کے سلسلے میں امداد طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ادھر اسرائيل نے ابوظہبی اور دبئی کے ایئر پورٹس کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امارات کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اسرائل کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو امارات کے لئے اسرائیل کی تمام پروازیں منسوخ کردی جائیں گی۔ عرب ذرائع کے مطابق اندرونی طور پر متحدہ عرب امارات کا کنٹرول امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں آچکا ہے اور امارات کے حکام اب اسرائیل اور امریکہ کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔  متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب کے حکام سے امریکہ اور اسرائيل صرف ڈیسکو ڈانس اور رقص کروائے گا اور ان ممالک کے باقی امور خود امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہوں گے۔

News Code 1909841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =