امریکی آبدوز کی طرف سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی

پیسیفک جزائر کے نزدیک امریکی آبدوز نے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق بعید میں پیسیفک جزائر کے نزدیک امریکی آبدوز نے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی، جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔

امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کے لیے روسی وزارت دفاع نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر لیا۔ ادھر امریکہ کا یوکرائن پر حملہ کرنے کے سلسلے میں روس کے خلاف پروپیگنڈہ جاری ہے۔

News Code 1909837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha