بھارت میں ہندو انتہا پسندی نے مہلک شکل اختیار کرلی ہے

امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھارت میں مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھارت میں مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔  نوم چومسکی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے، جس نے 25 کروڑ مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے اسے ایک ہندو نسل پرست ریاست میں تبدیل کررہی ہے۔ 

نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا موازنہ فلسطین سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خوف ناک جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہندو قوم پرست مودی حکومت نے انہیں بڑھاوا دیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت حد تک مقبوضہ فلسطین سے ملتے جلتے ہیں۔

News Code 1909834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =