پاکستانی وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر کو بات چيت کے ذریعہ حل کرنے کا عندیہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے تاہم توقع ہے اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے تاہم توقع ہے اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔ چینی ٹی وی سی جی ٹی این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد ہے، پاک چین دوستی ہر مشکل میں توقعات پر پوری اتری ہے اور ہمارے مستحکم تعلقات کی وجہ سے پورے خطے میں امن قائم ہے۔ افغانستان سے متعلق سوالات پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے اور اس کا زیادہ تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، افغانستان کے عوام نے 40 سال جنگ کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

کشمیر پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ دنیا کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، خطے میں تمام سیاسی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے، توقع ہے ہم اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔

News Code 1909777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =