مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی فضائيہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: میں نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز بھی لگوالی ہے اور عوام کو بھی طبی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اپنے آپ کو طبی ماہرین کے دستورات پر عمل کا پابند سمجھتا ہوں اور ان پر عمل کرتا ہوں، ماسک بھی استعمال کرتا ہوں ۔میں نے کورونا ویکسین کا تیسرا انجیکشن میں لگوا لیا ہے۔ میں عوام کو بھی طبی ماہرین کی سفارشات اور دستورات پر عمل کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی فضائيہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی فضائيہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: میں نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز بھی لگوالی ہے اور عوام کو بھی طبی ماہرین کی سفارش پر عمل کرنا چاہیے۔
News ID 1909776
آپ کا تبصرہ