یمنی فوج نے صوبہ الحجہ کے ایک اہم علاقہ پر قبضہ کرلیا

یمنی فوج کی سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ الحجہ کے ایک اہم علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کی سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ الحجہ کے ایک اہم علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور قبائل نے مذکورہ کارروائی میں صوبہ الحجہ کے اسٹراٹیجک علاقہ المحصام پر قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فورسز نے اس علاقہ میں دشمن کی فوج پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے انھیں پسپا کردیا اور اس اہم علاقہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو پیشرفتہ ہتھیاروں کے باوجود شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔ سعودی عرب گذشتہ 7 برسوں سے یمنی عربوں کا ناحق خون بہارہا ہے لیکن وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

News Code 1909775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha