اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس وے کے سروس روڈ ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس وے کے سروس روڈ ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی کا کہنا ہے کہ وقوعہ ہائی وے سے ملحقہ روڈ پر پیش آیا، ابتدائی طور پر  واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔

News Code 1909774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha