مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستانی فورسز پر حملہ افغانستان کی حدود سے نہیں ہوا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نےکہا کہ ہم تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی افغان سرزمین ان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل افغانستان کی سرزمین سے وہابی دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستانی فورسز پر حملہ افغانستان کی حدود سے نہیں ہوا ہے۔
News Code 1909761
آپ کا تبصرہ