مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے دشمن کی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبہ مآرب کے ایک اسٹراٹیجک علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب کے اسٹراٹیجک علاقہ عرق المعزز پر قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی جاری ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن پر مسلط کردہ جنگ بند نہ کی تو انھیں منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یمنی فوج نے طوفان یمن 3 کارروائي میں امارات کے حساس علا قوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یحیی سریع نے اماراتی شہریوں اور امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حساس علاقوں سے دور رہیں۔
آپ کا تبصرہ