پاکستانی فوج کا نوشکی اور پنجگور میں آپریشن مکمل/ 20 دہشت گرد اور 4 فوجی ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کے 4 افسروں اور اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجگور اور نوشکی آپریشن  میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر کے علاقے کو کلیئر کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات گئے نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، اہلکاروں نے دونوں حملے ناکام بناتے ہوئے مسلح افراد کی پیش قدمی روک دی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نوشکی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سکیورٹی اہلکاروں اور افسران بھی جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو فروری کی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا فوری جواب  دیا گیا۔

News Code 1909747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha