امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے50 گنا تک پہنچا دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر میجرجنرل سید یحیی صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار کو 50 گنا تک پہنچا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور میں اعلی مشیر میجرجنرل سید یحیی صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے  تباہ کن اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے اسے 50 گنا تک پہنچا دیا ہے۔

میجر جنرل صفوی نے منشیات کا مقبالہ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلے میں حضرت امام خمینی (رہ) کو عوام کی زبردست حمایت حاصل تھی اور حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اور جنگ کو عوام کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب عوامی اور مکتبی ہے اور حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی ، انقلاب اسلامی کی بہترین شکل میں سرپرستی کررہے ہیں۔

جنرل صفوی نے افغانستان میں امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کے دوران نہ افغانستان میں امن و سلامتی پر توجہ دی اور نہ ہی افغانستان کے اقتصاد اور معیشت کو بہتر کیا بلکہ امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے اس میں  50 گنا اضافہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

News Code 1909746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =