مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیرمیں بھارتی فوج نے سرینگر میں فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اور اس اہم دن پر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے
ذرائع کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج 5 فروری کو پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں اس دوران ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ