پاکستان اور بھارت میں زلزلہ / عوام میں خوف ہراس پیدا ہوگیا

پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان اور بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹے محسوس کئے گئے ہیں، پنجاب سمیت  پاکستان کے بالائی علاقوں خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، شیخو پورہ، سرگودھا، ملتان، منڈی بہاء الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، اسکردو، مظفر آباد، پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ، بونیر، صوابی، لوئر دیر، باجوڑ، مالا کنڈ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہر اور گاؤں زلزلے سے لرز اٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے زير انتظام کشمیر، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، ریاست اتر پردیش کے شہر نوائیڈا سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ ہے، جبکہ یہ زلزلہ 210 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔

جن علاقوں میں زلزلہ آیا ہے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر نہیں ملی ہے۔

News Code 1909738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =