امریکہ نے سعودی عرب کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کومزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کومزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات امریکہ سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امارت ، امریکہ کے فراہم کردہ پیشرفتہ ہتھیارون کے ذریعہ یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کا خون بہا رہے ہیں اور امریکہ کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کررہے ہیں۔

News Code 1909733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha