پاکستانی وزیر اعظم چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے  4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور اس کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ادھر پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وہ چین سے امداد بھی طلب کریں گے ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے 3 ارب ڈآلر کی مدد طلب کی ہے۔

News Code 1909721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha