امریکہ کے ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکہ کے ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں 2 سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں 2 سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، پولیس نےفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ ورجینیا کے کالج میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکےکالج کے 2 سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

News Code 1909713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha