مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سےغیرملکیوں کےانخلا کے بارے میں قطر اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پروازوں پر غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سے شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے قطر ایئرویز کی ہفتے میں دو چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں سے امریکہ اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چارٹرڈ پروازوں سے جان کے خطرے سے دوچار افغانیوں کا بھی انخلا کرایا جائے گا۔

افغانستان سےغیرملکیوں کےانخلا کے بارے میں قطر اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔
News Code 1909703
آپ کا تبصرہ